قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، سات نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد (اُمت نیوز) قومی اسمبلی اجلاس آج ہو گا، سپیکر سردار ایاز صادق صدارت کریں گے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا سات نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا، ننکانہ صاحب میں متروکہ وقف املاک پر غیر قانونی تجاوزات سمیت حالیہ بارشوں سے چارسدہ سمیت ملک بھر میں فصلوں اور املاک کی تباہی پر ایوان میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب کی مصدقہ نقل ایوان میں پیش کی جائے گی، ایف پی ایس سی کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2021 ایوان میں پیش کی جائے گی ۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ صدر مملکت کے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک ایوان میں پیش کریں گے۔