جے یو آئی نے رانا ثناء کا مولانا کو منانے کا بیان مسترد کردیا

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے لیگی رہنما رانا ثناء اللّٰہ کی جانب سے مولانا فضل الرحمٰن کو منانے کا بیان مسترد کردیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا نے مفاہمت کی سیاست کی لیکن مفاہمت کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔

حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا تھا کہ بات اب منانے سے بہت دور جا چکی ہے۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی بات سمجھنے کی کوشش کریں گے، کسی کو منانے کے لیے 10 بار بھی جانا پڑا تو جائیں گے۔