تل ابیب: چند روز قبل لبنان کےعلاقے میں اسرائیلی فوج پر کیے گئے حزب اللہ کے ڈرون حملے میں 14 اہلکار زخمی ہوگئے تھے جن میں سے ایک میجر نے دوران علاج دم توڑ دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 17 اپریل کو زخمی ہونے والے میجر 27 سالہ ڈور زیمل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جن کی آئندہ ماہ شادی طے تھی۔