راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کی نفی کی ہے۔ کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہو رہے، اگر مذاکرات کا پیغام آیا تو ہم سب کو آگاہ کریں گے۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آج پراسیکیوٹر کی جانب سے 21 گواہان کے بیانات قلمبند کروالیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ کے کیس سے دور دور تک تعلق نہیں ہے، بشریٰ بی بی پر کیسز بانی پی ٹی آئی پر پریشر ڈالنے کےلیے بنائے گئے ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ کے بارے میں ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا، بشریٰ بی بی کے جو ٹیسٹ ہوئے ان کا ابھی تک کوئی رزلٹ نہیں آیا۔