فائل فوٹو
فائل فوٹو

میرا بیٹا حسان نیازی لاپتہ ہے، حفیظ اللہ نیازی کا سپریم کورٹ میں بیان

اسام آباد: سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران حفیظ اللہ نیازی نے کہاکہ میرا بیٹا حسان نیازی لاپتہ ہے، اس سے ملاقات نہیں ہو رہی ،مجھے رات کو نیند نہیں آتی، بیٹے سے ملاقات نہیں کرائی جارہی، عدالت نے اٹارنی جنرل کو حسان نیازی سے متعلق تفصیلات معلوم کرکے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6رکنی بنچ نے سماعت کی،سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین نے بنچ پر اعتراض اٹھا دیا،وکیل خواجہ احمد حسین نے کہاکہ 9رکنی بنچ کی تشکیل کیلیے معاملہ دوبارہ ججز کمیٹی کو بھیجاجائے۔