کولمبو:ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد مختصر دورے پر سری لنکا پہنچ گئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایران کے صدر آج مختصر دورے پر سری لنکا پہنچے ہیں۔ 2008 کے بعد کسی ایرانی صدر کا یہ پہلا دورۂ سری لنکا ہے۔ ابراہیم رئیسی کا یہ دورہ مختصر دورانیے کا ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات بہتر بنانا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابراہیم رئیسی سری لنکا میں اماویہ ڈیم اور بجلی گھر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔