میرا کرکٹرز سے کوئی لینا دینا نہیں میرے لیے سب بھائی ہیں، فائل فوٹو
میرا کرکٹرز سے کوئی لینا دینا نہیں میرے لیے سب بھائی ہیں، فائل فوٹو

جسے بات بُری لگی وہ بابر کو بہن کا رشتہ دیدے، نازش جہانگیر

کراچی: اداکارہ نازش جہانگیر نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے مداحوں سے تنگ آکر انکی جان چھوڑنے کا کہہ دیا۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری میں انہوں نے بابر اعظم کے معاملے پر تنقید کرنے والے مداحوں سے اپیل کی۔ انہوں نے لکھا کہ جس کو بھی میری بات بُری لگی ہے وہ بابر اعظم کو اپنی بہن کا رشتہ دیدے لیکن میری جان چھوڑ دیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں نازش جہانگیر نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کے سوالات کے جوابات دیے۔ ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ اگر انہیں پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم شادی کی پیشکش کریں تو ان کا جواب کیا ہوگا؟

ازش جہانگیر نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ بابر اعظم سے شادی کی پیشکش قبول کرنے کے بجائے معذرت کرلیں گی۔ اداکارہ کا یہ جواب بابر اعظم کے مداحوں کو پسند نہ آیا اور ان پر تنقید کرنا شروع  کردی۔

بعد ازاں پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر نے اس کے جواب میں لکھا تھا کہ ‘بابر بھائی! ہم سب کے بھائی ہیں لیکن فینز دل کھول کر منفی پہلو نمایاں کررہے ہیں. میرا کرکٹرز سے کوئی لینا دینا نہیں میرے لیے سب بھائی ہیں، خوامخواہ پیچھے پڑگئے ہیں۔