اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو 30 اپریل کے لیے نوٹس جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی پی نے تیسری بار پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض عائد کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن پولیٹیکل فنانس ونگ نے اپنے نوٹس میں پی ٹی آئی کو 30 اپریل کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
پی ٹی آئی نے 4 مارچ کو الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات جمع کرائی تھیں۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دے کر پارٹی کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔