جرم کی سزائے موت پر آج دمام میں عمل درآمد کردیا گیا،فائل فوٹو
جرم کی سزائے موت پر آج دمام میں عمل درآمد کردیا گیا،فائل فوٹو

عراق میں داعش کے 11مجرموں کو پھانسی

بغداد: عراق میں اس ہفتے دہشت گردی کے جرم میں کم از کم 11 افراد کو پھانسی دے دی گئی۔

عراقی قانون کے تحت دہشت گردی اور قتل کے جرائم کی سزا موت ہے اور پھانسی کے حکم نامے پر صدر کے دستخط ہونا ضروری ہیں۔

عراق کے جنوبی صوبے ذی قار میں ایک سیکیورٹی ذریعے نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ وزارت انصاف کی ٹیم کی نگرانی میں داعش کے 11 دہشت گردوں کو ناصریہ شہر کی ایک جیل میں پھانسی دی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک مقامی طبی ذرائع نے بھی تصدیق کی کہ محکمہ صحت کو پھانسی پانے والے گیارہ افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بدھ کے روز ایک بیان میں تازہ ترین پھانسیوں کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے الزامات کو ” مبالغہ آمیز حد تک وسیع اور غیر واضح” قرار دیا۔