راولپنڈی (اُمت نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں دو الگ الگ واقعات میں 8 کسٹمز اہلکاروں کی شہادت پر پاک فوج کے سینئر کمانڈرز شہید ہونے والے کسٹمز اہلکاروں کے گھروں میں گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمانڈرز نے شہید ہونے والے کسٹمز اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا، شہداء کے اہل خانہ سے آرمی چیف کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا۔
شہداء کے اہلخانہ نے حمایت اور احترام دینے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔