فائل فوٹو
فائل فوٹو

ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خودمختاری کا تصور ممکن نہیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گرین پاکستان انیشی ایٹیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب ملکر ٹیم پاکستان ہیں، منفی پروپیگنڈا اور ٹرولز ترقی اور خوشحالی کیلیے کام کرنے سے نہیں روک سکتے.

آرمی چیف نے کہا کہ آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں، پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئیے، ہم سب مل کر منفی قوتوں کو ردّ کریں اور پاکستان کی ترقی اور استحکام کے سفر پر مرکوز رہیں۔