بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ،ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،سنجاوی روڈ ہرنائی پر دہشت گردوں نے مسافر وین کو روکنے کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیاگیا،سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے بےگناہوں کو بچا کر دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملادیا۔
آئی ایس پی آرکا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز عوام کے ساتھ ملکر بلوچستان کی ترقی، امن اوراستحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہے۔