پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی،سیریز برابر

لاہور: (اُمت نیوز ) پاک نیوزی لینڈ پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے 179 رنز کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم 69رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، فخر زمان نے 43اور عثمان خان نے 31 رنز بنائے، افتخار احمد 6 اور صائم ایوب 1 سکور بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے جیمز نیشم، ایش سوڈھی، بین سیئرز، ولیم اوروروک اور زکارے فولکس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

سیریز میں کیوی ٹیم کو 1-2 سے برتری حاصل ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، پاکستان ٹیم آج کے میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کرے گی جبکہ کیوی ٹیم کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز ہوں گی۔

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، عثمان خان (وکٹ کیپر)، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد عامر۔

نیوزی لینڈ: مائیکل بریسویل (کپتان)، ٹام بلنڈل، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، زیک فولکس، کول میک کونچی، جیمز نیشم، ول اوورکے، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، ایش سوڈھی۔