لندن(اُمت نیوز)میئر لندن صادق خان نے کہا ہے کہ جو لوگ میرے خلاف اکٹھے ہو رہے ہیں ان پر نظر ہے۔
لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صادق خان کا کہنا تھا کہ آنے والے بلدیاتی الیکشن کےلیے فکرمند ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب شہر کی ترقی کےلیے میری پالیسوں کے خلاف ہیں۔
میئر لندن کا کہنا تھا کہ میں نے ہر مذہب کے افراد کو ایک جگہ متحد کیا ہے۔ مسلمان، ہندو، سکھ یہودی اور عیسائی سب میرے دوست ہیں۔
صادق خان نے کہا کہ یہ لوگ اس بات کے خلاف ہیں کہ میں نے سب کو اکٹھا کیا ہوا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ شہر سرمایہ کاری کروائی، پولیس کو مضبوط کیا، اسکولوں میں بہتری لائے۔