انڈونیشین بولر نے بغیر کوئی رن دیئے 7کھلاڑی آؤٹ کر دیئے

انڈونیشیا کی نوعمر آف سپنر روہمالیا نے خواتین کی ٹی 20 کرکٹ میں بہترین باؤلنگ کے اعداد و شمار کا ایک نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔

               
April 27, 2024 · اسپورٹس

انڈونیشیا(اُمت نیوز)انڈونیشیا کی خاتون باؤلر روہمالیا نے ویمن ٹی 20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔
رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کی نوعمر آف سپنر روہمالیا نے خواتین کی ٹی 20 کرکٹ میں بہترین باؤلنگ کے اعداد و شمار کا ایک نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔
روہمالیا نے منگولیا کے خلاف بغیر کوئی رنز دیئے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔