گھڑی کو امریکا کی ایک کمپنی نے نیلام کیا، فائل فوٹو
گھڑی کو امریکا کی ایک کمپنی نے نیلام کیا، فائل فوٹو

ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کے بعد ملنے والی گھڑی40 کروڑ روپے میں نیلام

1912 میں ڈوبنے والے بحری جہاز ٹائی ٹینک پر سوار اس عہد کے امیر ترین شخص کی لاش سے ملنے والی طلائی جیبی گھڑی ریکارڈ قیمت پر نیلام ہوئی ہے۔

جان جیکب آسٹر کی لاش سے اس طلائی گھڑی کو دریافت کیا گیا تھا۔جان جیکب اپنی نئی اہلیہ کے ساتھ ٹائی ٹینک پر سفر کر رہے تھے جب یہ بحری جہاز ڈوب گیا۔یہ طلائی گھڑی 12 لاکھ برطانوی پائونڈز (40 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوئی۔

اس گھڑی نے ٹائی ٹینک سے ملنے والی اشیا میں سب سے زیادہ قیمت پر نیلام ہونے کا ریکارڈ بنایا ہے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک وائلن کے پاس تھا جو 2013 میں 11 لاکھ پائونڈز میں فروخت ہوا تھا۔

اس گھڑی کو امریکا کی ایک کمپنی نے نیلام کیا۔کمپنی کے مطابق 12 لاکھ پائونڈز میں تمام ٹیکسز اور فیسیں بھی شامل ہیں۔نیلامی کے دوران ٹائی ٹینک سے ملنے والا ایک وائلن کیس بھی 3 لاکھ 60 ہزار پائونڈز میں فروخت کیا گیا۔کمپنی نے بتایا کہ ٹائی ٹینک کے نوادرات کی اتنی قیمت میں فروخت حیران کن ہے۔