نیتن یاہو کے وانٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان

عالمی عدالت انصاف کی جانب سے نیتن یاہو کے ساتھ اسرائیلی وزیر دفاع اور آرمی چیف کے وارنٹ بھی جاری ہوسکتے ہیں

               
April 28, 2024 · بام دنیا

دی ہیگ (اُمت نیوز) غزہ میں بربریت اور جنگی جرائم کے مرتکب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری رواں ہفتے جاری ہونے کا امکان ہے۔

 

غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی عدالت انصاف کی جانب سے نیتن یاہو کے ساتھ اسرائیلی وزیر دفاع اور آرمی چیف کے وارنٹ بھی جاری ہوسکتے ہیں۔

 

اسرائیلی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے وارنٹ گرفتاری رکوانے کی کوششیں جاری ہیں۔