مغوی سیشن جج کی گاڑی برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان(اُمت نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) سے سیشن جج اغوائیگی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے
سیکیورٹی اداروں کو مغوی سیشن جج کی گاڑی مل گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے مغوی سیشن جج شاکر اللہ مروت کی گاڑی کو ریکور کرلیا ہے،
نامعلوم اغواء کار گاڑی کو آگ لگا کر فرار ہوگئے، گاڑی ساؤتھ وزیرستان سے بر آمد ہوئی ہے

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کے روٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے

سیشن جج کی اغوائیگی کا مقدمہ دفعہ 148، 149، 427، 336، 392 اور 365 کے تحت درج کیا گیا ہے

ریجن کے مختلف علاقوں میں مسلسل سرچ آپریشن جاری ہے، کئی مشتبہ افراد سے تفتیش بھی جاری ہے

ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سرحد پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، کسی بھی گاڑی اور شخص کو بغیر تلاشی کے شہر سے باہر نہ جانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔