اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججزکےمبینہ مداخلت کیخلاف خط سے متعلق ازخودنوٹس کیس میں جسٹس اطہر من اللہ نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ اٹارنی جنرل صاحب یہ تجاویز نہیں چارج شیٹ ہے،ہر ہائیکورٹ نے چارج شیٹ پیش کی ہے۔
پریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججزکے مبینہ مداخلت کیخلاف خط سے متعلق ازخودنوٹس کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ اٹارنی جنرل صاحب!کیا آپ نے ہائیکورٹ کی بھیجی تجاویز پڑھی ہیں۔
اٹارنی جنرل نے کہاکہ ابھی میں نے تجاویز نہیں پڑھیں،جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ وہ صرف تجاویز نہیں چارج شیٹ ہے، ہرہائیکورٹ نے چارج شیٹ پیش کی ہے،کیا اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجاویز متفقہ ہیں؟
اٹارنی جنرل نے کہاکہ جی ہاں بظاہر متفقہ نظر آرہی ہیں،جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاکہ اس کا مطلب ہے کسی جج نے اختلاف نہیں کیا۔