افغانستان، مسجد پر حملہ، بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق
طالبان کی عبوری حکومت کے حکام نے ابھی تک مذکورہ واقعہ پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
April 30, 2024 · بام دنیا
کسی گروپ نے واقعے کی ذمے داری قبول نہیں کی، فائل فوٹو
کابل: افغانستان کی مسجد میں حملے میں بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایران کی نیوز ایجنسی نے بتایاکہ ہرات میں واقع مسجد پر حملہ ہوا اور واقعے میں کم از کم 7 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے بتایا کہ صوبہ ہرات کے ضلع گوزارہ میں پیر کی رات تقریباً 9 بجے نامعلوم مسلح شخص نے ایک مسجد میں نمازیوں پر گولی چلائی۔
علاوہ ازیں ابھی تک کسی گروپ نے واقعے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔