اسلام آباد: سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنانے کے بعد ن لیگ نے دوسرا بڑا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے، انہیں مشیر داخلہ بنایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سینئر قیادت رانا ثنااللہ کو وزارت داخلہ میں دیکھنا چاہتی ہے۔ نواز شریف کی منظوری کے بعد ذمے داری دی جائے گی۔ رانا ثنااللہ کی وفاقی کابینہ میں شمولیت سے وزراءمیں ردوبدل بھی ہوسکتا ہے۔