اسلام آباد(اُمت نیوز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 288 روپے 49 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 281 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 74 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل پر 60، 60 روپے فی لیٹر لیوی برقرار ہے۔
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔