اسلام آباد(اُمت نیوز)سری لنکن کرکٹ بورڈ نے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سے مدد مانگ لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم 2 روزہ ٹریننگ پروگرام کیلئے سری لنکا پہنچ گئے ہیں ، ٹریننگ پروگرام کے دوران سابق پاکستانی کپتان 5 سیشینز منعقد کریں گے،سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق وسیم اکرم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری میں مصروف پلیئرز سے بھی ملیں گے،سری لنکا کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم سری لنکا پیس اکیڈمی، ہائی پرفارمنس سینٹر اور کلب کوچز کو بھی رہنمائی دیں گے۔