پولیس کا جو دستہ قافلے کی قیادت کر رہا تھا وہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے کی زد میں آگیا، فائل فوٹو
پولیس کا جو دستہ قافلے کی قیادت کر رہا تھا وہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے کی زد میں آگیا، فائل فوٹو

دکی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، ایک شخص جاں بحق، 18 زخمی

کوئٹہ:  دکی میں بارودی سرنگ کے دو دھماکے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے اہلکار سمیت 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایس ایچ او دکی جلیل احمد مری نے بتایا کہ پہلا بارودی سرنگ کا دھماکا کوئلے سے لوڈ ٹرک گزرنے کے دوران ہوا جبکہ دوسرا دھماکا اس وقت ہوا جب موقع پر لوگ جمع ہوئے۔

دھماکے سے دکی پریس کلب کے صدر اللہ نور ناصر بال بال بچ گئے جو واقعے کی کوریج کر رہے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔