کےالیکٹرک صارفین سے اضافی وصولی دسمبر 2024ء کے بلز میں کی جائے گی، فائل فوٹو
کےالیکٹرک صارفین سے اضافی وصولی دسمبر 2024ء کے بلز میں کی جائے گی، فائل فوٹو

 کورنگی میں شدید گرمی میں ہر ڈیڑھ گھنٹے بعد ڈھائی گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ

کراچی: شدید گرمی میں کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کرکے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی.

کورنگی میں خاص طور پر51 سی، سروے145 اور ملحقہ علاقوں میں ہر ڈیڑھ گھنٹے بعد ڈھائی گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے شہریوں نے شکایت کی ہے کہ صبح نماز فجر سے لے کر رات بارہ بجے تک یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔

شہریوں کے مطابق کے الیکٹرک رات کو بھی ڈیڑھ سے 2 گھنٹے بجلی بند کر دیتا ہےجس سے شدید گرمی کا شکار شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

امتحانات میں مصروف طلبا زیادہ پریشان ہیں۔ کے الیکٹرک جن علاقوں کو زیادہ چوری والے علاقے قرار دے کر پہلے سے لوڈشیڈنگ جاری رکھے ہوئے ہےاس میں اضافہ کرکےاسے 10سے 12 گھنٹے تک کر دیا گیا ہے اور وہ آبادیاں جو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ تھیں ان میں بھی2 سے ڈھائی گھنٹے بجلی بند کرنے کا آغازکر دیا ہے۔