لاہور (اُمت نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کی رہنما سائرہ افضل تارڑ کی رہائش گاہ پر گئے، وزیر اعظم نے سائرہ افضل تارڑ سے ان کے والد افضل حسین تارڑ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق شہباز شریف نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی اور کہا کہ افضل حسین تارڑ (مرحوم) کی ملک و قوم کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔