دہشت گردوں سے دستی بم، پراکارڈ، موبائل فون اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی، فائل فوٹو
دہشت گردوں سے دستی بم، پراکارڈ، موبائل فون اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی، فائل فوٹو

محکمہ انسداد دہشت گردی کی بڑی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

لاہور: محکمہ انسداد دہشتگردی راولپنڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو اہم دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی راولپنڈی نے اطلاع ملنے پر دہشتگردوں کیخلاف بڑی کارروائی کی، اسی دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کردی تاہم دوران فائرنگ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے دو اہم دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے، دونوں دہشتگرد راولپنڈی میں ڈولفن فورس پر ہونے والے حملے میں ملوث تھے، ہلاک دہشتگردوں کے حملے میں ڈولفن پولیس کا ایک جوان شہید ہوا تھا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت نصیب اللّہ اور احسان اللہ کے نام سے ہوئی جب کہ ہلاک دہشت گردوں کے پاس سے آئی ای ڈی، ہینڈ گرینیڈ، بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد ہوا۔