بنجول: نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی اوربلاتعطل انسانی امدادکیلئےمل کرکام کریں۔
او آئی سی اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے غزہ میں جاری اسرائیلی وحشیانہ حملوں پر گہری تشویش کااظہارکیا۔ وزیرخارجہ نے خودمختارفلسطینی ریاست اوراقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کیلیےحمایت کا اعادہ بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی اوربلاتعطل انسانی امدادکیلیےمل کرکام کریں۔ وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارت نہتےکشمیریوں پرمظالم ڈھارہاہے۔
اسحاق ڈار نے اس موقع پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے ہندوستان کے غیر قانونی طور کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی حمایت پر آذربائیجان کے مضبوط اور اصولی مؤقف کی بھی تعریف کی۔