ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جس میں اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ ہو،اسماعیل ہنیہ

 

غزہ (اُمت نیوز) حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ جنگ بندی کیلئے ایسا معاہدہ چاہتے ہیں کہ جس میں اسرائیلی جارحیت کا مکمل خاتمہ ہو۔

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا غزہ سے اسرائیلی انخلا اور قیدیوں کا سنجیدگی سے تبادلہ معاہدے میں شامل ہو، نیتن یاہو جارحیت جاری رکھنے اور تنازع کا دائرہ بڑھانے کے ذمہ دار ہیں۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ نیتن یاہو ثالث کاروں اور دیگر فریقوں کی کوششوں پر پانی پھیرنے کے ذمہ دار ہیں۔