سٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم کا بھی خاتمہ کریں گے،مراد علی شاہ

کراچی: (اُمت نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے کراچی میں امن قائم کیا، سٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم کا بھی خاتمہ کر دیں گے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں اب کچھ حالات بہتر ہیں، دہشت گردی کے واقعات میں بہت کمی آئی ہے، ایک زمانہ تھا روزانہ بم دھماکوں کی خبریں آتی تھی، شہر کے امن میں پارٹی کارکنوں، شہریوں، پولیس، رینجرز اور افواج پاکستان کا خون شامل ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے اور ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، عوام کیلئے روزگار، اچھی صحت اور تعلیم کے اقدامات کر رہے ہیں، سندھ حکومت عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔