شارجہ(اُمت نیوز)شارجہ پٹرولیم کونسل نے اعلان کیا ہے کہ الحدیبہ گیس فیلڈ کے نزدیک السجا انڈسٹریل ایریا شارجہ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
اماراتی خبر ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ ان نئے ذخائر کی دریافت الحدیبہ گیس فیلڈ کے نزدیک السجا انڈسٹریل ایریا شارجہ میں ہوئی ہے, غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نئے دریافت ہونے والے گیس کے ذخائر میں معاشی اعتبار سے پائیداری برقرار رکھ سکنے والی مقدار موجود ہے, ان نئے ذخائر کی دریافت شارجہ نینشل آئل کارپوریشن کی کوششوں سے ممکن ہوئی ہے۔
اس سلسلے میں پچھلے چند ماہ سے کھدائی کا کام چل رہا تھا, اگلے چند دنوں میں اس سلسلے میں آزمائشی طور پر گیس نکالنے کی کوشش شروع ہوجائے گی تاکہ اندازہ ہو سکے کہ ان ذخائر میں مجموعی طور پر گیس کے کتنے ذخائر موجود ہیں اور ان کو ڈویلپ کرنے میں کتنی مدت اور صلاحیت درکار ہوگی۔
خیال رہے کہ الحدیبہ گیس فیلڈ امارات میں اس وقت گیس کے پانچویں بڑے ذخائر کی جگہ ہے, جو السجا، خیف، مھہانی اور معائد کے بعد پانچواں ساحلی گیس فیلڈ بن گیا ہے۔