190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس اور سائفر کیس کی سماعت آج ہوگی

 

اسلام آباد (اُمت نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل دو رکنی بنچ آج ساڑھے 12 بجے سماعت کرے گا، نیب پراسیکیوٹر دلائل کا آغاز کریں گے۔

دوسری جانب سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر بھی سماعت آج ہوگی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بنچ 2 بجے سماعت کرے گا، ایف آئی اے پراسیکیوٹر اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔