کراچی: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 500 روپے ہوگئی ۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2143 کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد دس گرام سونا 2 لاکھ 6 ہزار 190 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر اضافے سے 2302 ڈالر فی اونس ہے۔