فائل فوٹو
فائل فوٹو

شیر افضل مروت نےوقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کی تردید کر دی

اسلام آباد: وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلہ پر شیر افضل مروت نے تردید کرتے ہوئے ٹوئٹر ایکس پربیان جاری کر دیا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان کو ان کے فیصلے سے آگاہ کروں گا، خان صاحب نے پی اے سی کے فیصلے کو سیاسی کمیٹی میں ریفر نہیں کیا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان نے نہ ہی اب تک اپنا فیصلہ تبدیل کیا، نہ کمیٹی اجلاس سے آگاہ کیا نہ ایجنڈے میں ایسی کوئی چیز تھی۔

شیر افضل مروت نے ٹوئٹ کیا کہ کل عمران خان سے ملاقات میں اس فراڈ سے آگاہ کروں گا، پی ٹی آئی کو 3 افراد کو ہائی جیک کرنے نہیں دوں گا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کی جگہ شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) بنانےکا فیصلہ کرلیا۔