ٹھٹھہ میں بااثر افراد نے چچا کی جانب سے پسند کی شادی کرنے پر وڈیرے کو جرمانے کے طور پر دو بچیاں دینے کا فیصلہ سنا دیا۔
آمری اسٹاپ کی رہائشی دو بچیاں ماں کے ہمراہ سیشن کورٹ پہنچ گئیں۔سیشن عدالت نے بچیوں کو تحفظ دینے اور چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت کارروائی کر کے رپورٹ دینے کا بھی حکم دیا ہے۔
لڑکیوں نے عدالت میں بیان دیا کہ ابھی زیرِ تعلیم ہیں اوراس معاملے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم کے بعد وڈیرہ اور اس کے ساتھی فرار ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ بچیوں کے چچا ممتاز میرجت نے پسند کی شادی کی تھی، جس کے بعد بااثر افراد نے دونوں بچیوں کی شادی لڑکی کے بھائیوں سے کرانے کا حکم سنایا تھا۔