نئی حکومت کے آنے کے بعد پہلا اعلیٰ سطح کا پاکستانی وفد چین پہنچ گیا

بیجنگ (اُمت نیوز)وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال اور معاون خصوصی امور خارجہ طارق فاطمی بیجنگ پہنچ گئے۔

نئی حکومت کے آنے کے بعد اعلیٰ سطح کے پاکستانی وفد کا یہ چین کا پہلا دورہ ہے۔

اس حوالے سے احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کا تاریخی دوست ہے، جس نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا، سی پیک کے پہلے مرحلے کے تحت 25 ارب ڈالر کے منصوبے پاکستان میں زیر تکمیل ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک کے پہلے مرحلے میں توانائی اور انفرا اسٹرکچر کے شعبے کو اپ گریڈ کیا گیا جبکہ دوسرے مرحلے میں زراعت، صنعت، گرین توانائی اور ٹیکنالوجی کے شعبے کو فروغ دیا جائے گا۔