عمران خان کا جب بھی دبئی جانا ہوتا تھا تو وہ عمران چوہدری کے گھر ہی قیام کرتے تھے، فائل فوٹو
عمران خان کا جب بھی دبئی جانا ہوتا تھا تو وہ عمران چوہدری کے گھر ہی قیام کرتے تھے، فائل فوٹو

9 مئی کے واقعات پر معافی تو مجھ سےمانگنی چاہیے، عمران خان

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے ایک سوال ’’کیا آپ 9 مئی کے واقعات پر معافی مانگیں گے‘‘ کے جواب میں کہا ہے کہ میں کیوں معافی مانگوں، معافی تو مجھ سےمانگنی چاہیے،کیپٹل ہل میں سی سی ٹی وی فوٹیجز سے ملزمان کی شناخت کرکے سزا دی گئی، یہاں تو سی سی ٹی وی فوٹیجز ہی غائب کردی گئیں۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ اگر بات نہیں کرنا چاہتے تو نہ کریں، میں پاکستان کیلیے بات چیت کا کہہ رہا ہوں،مجھے کون سی ڈیل چاہیے یا میں کون سا بیرون ملک جانا چاہتا ہوں،ان کاکہناتھا کہ شہبازشریف لندن معاہدے کے تحت وزیراعظم بنے ہیں۔

عمران خان نے کہاہے کہ 2014کے دھرنے کی انکوائری کیلیے تیار ہوں،مجھے خوشی ہو گی کہ مجھے  انکوائری کمیٹی میں پیش کیا جائے،2014کے دھرنے سے متعلق مجھ پر تمام الزامات غلط ہیں۔

انی پی ٹی آئی نے کہاکہ 2013کا الیکشن آر اوز کا الیکشن تھا،نگران وزیراعظم کے فارم 47پر بیان کے بعد حکومت سے کیا مذاکرات ہو سکتے  ہیں،صدر، وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب اور سینیٹ الیکشن فراڈ ہیں۔

ان کاکہناتھا کہ ن لیگ کے لوگوں نے پرائیویٹلی  بتایا تھافائز عیسیٰ کے چیف جسٹس بننے تک الیکشن ہوں گے نہ نواز آئیگا، عمران خان نے کہاکہ میرا آدھا خاندان فوج اور آدھا خاندان بیوروکریسی میں ہے،فوج ہماری ہے اور ہمیں فوج سے کوئی مسئلہ نہیں، خدا کے واسطے فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں۔

انہوں نے کہاکہ 9مئی واقعات کا مجھے اس وقت پتہ چلا جب مجھے سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا، 9مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی، ان کا کہناتھا کہ ہم نے اپنی 27سال کی تاریخ میں کبھی جلاؤ گھیراؤ نہیں کیا،دوحکومتیں ہم نے انتخابات کیلئے تحلیل کیں، سیاسی جماعت انتشار نہیں چاہتی۔