لاہور(اُمت نیوز)علامہ اقبال ایئر پورٹ کے ڈپارچر لاؤنج میں امیگریشن کاؤنٹر پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔
ایئر پورٹ حکام کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کے لاؤنج میں آگ لگنے سے امیگریشن کا عمل متاثر ہوا تھا۔
حکام نے بتایا کہ عازمین حج کی امیگریشن کا عمل ڈومیسٹک کاؤنٹر سے شروع کر دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق آگ امیگریشن کاؤنٹر کی سیلنگ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی، آگ سے ایئر پورٹ کا امیگریشن سسٹم جل گیا۔
ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ لاؤنج میں موجود تمام مسافروں کو دوسرے ہال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ لاہور سے جانے والی پہلی حج پرواز کو روک لیا گیا تھا۔