لاہور (اُمت نیوز) فاسٹ باؤلر محمد عامر نے آئرلینڈ میں قومی ٹیم کو جوائن کر لیا۔
محمد عامر ویزا نہ ملنے کے باعث سکواڈ کے ساتھ روانہ نہیں ہو سکے تھے، فاسٹ باؤلر اتوار اور منگل کے میچ میں سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی کوششوں سے محمد عامر کا ویزا جاری ہوا۔
آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے بعد قومی سکواڈ 15 مئی کو لیڈز انگلینڈ پہنچے گا جہاں میزبان ٹیم کے خلاف 22، 25، 28 اور 30 مئی کو چار ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔