پاکستان ہاکی ٹیم آج لاہور پہنچے گی

 

لاہور(اُمت نیوز)پاکستان ہاکی ٹیم آج سہ پہر لاہور پہنچے گی، پاکستان روانگی کے لیے ٹیم کوالالمپور ایئرپورٹ پہنچی تھی۔

پاکستان پہنچنے پر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود، ہاکی اولمپئنز، آرگنائزر اور نوجوان کھلاڑی ٹیم کا استقبال کریں گے

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم دوسرے نمبر پر آئی تھی۔

واضح رہے کہ اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو شکست دی تھی۔