بلوچستان میں نرسنگ ڈپلومہ کے معیاری ادارے قائم کرنے کا فیصلہ

 

بلوچستان(اُمت نیوز)وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں نرسنگ کا مرکزی کردار ہے۔

نرسنگ کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ نرسنگ خدمت خلق کا باوقار طبی پیشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں شعبۂ نرسنگ میں ڈپلومہ کورسز کے لیے معیاری ادارے قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میر سرفراز بگٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ طے شدہ معیار کے مطابق اسپتالوں میں نرسنگ کی کمی پوری کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔