کراچی: رکن قومی اسمبلی و وفاقی وزیر اور سابق کنوینرخالد مقبول صدیقی کوچیئرمین ایم کیو ایم پاکستان منتخب کرلیا گیا۔
ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی صدارت میں پاکستان ہاؤس میں ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، نسرین جلیل، انیس قائمخانی، فیصل سبزواری، امین الحق اور رضوان بابر شریک تھے،مرکزی کمیٹی نے متفقہ طور پر سابق کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو ایم کیو ایم پاکستان کا چیئرمین منتخب کر لیا۔
ترجمان کا مزید بتانا ہے کہ اجلاس میں مرکزی کمیٹی کی تنظیمی اور سیاسی امور پرمعاونت کیلیےاعلیٰ سطح کی مرکزی کونسل کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا جس کے ارکان کے ناموں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔