بابر اعظم سب سے زیادہ T20 انٹرنیشنل جیتنے والے کپتان بن گئے
گزشتہ روز ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی جیت بابر اعظم کی قیادت میں 45 ویں فتح تھی۔
May 13, 2024 · اسپورٹس
ڈبلن(اُمت نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل جیتنے والے کپتان بن گئے۔
گزشتہ روز ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی جیت بابر اعظم کی قیادت میں 45 ویں فتح تھی۔
بابر سے قبل انگلینڈ کے مورگن نے بطور کپتان 44 میچز میں کامیابی حاصل کی تھی۔
یوگنڈا کے برائن مسابا نے بھی بطور کپتان 44 میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ افغانستان کے اصغر افغان نے بطور کپتان 42 میچز جیتے تھے۔