اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے اسمبلیوں کی اضافی مخصوص نشستیں معطل کردیں،جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 8خواتین ارکان معطل کر دی گئیں،پنجاب اسمبلی سےقومی اسمبلی کی 11خواتین ارکان کو معطل کیا گیا ہے،اسی طرح قومی اسمبلی میں 3اقلیتی نشستوں کے ارکان بھی معطل کر دیے گئے۔
پنجاب اسمبلی سے مخصوص نشستوں پر 24خواتین ارکان معطل ہوئیں،خیبرپختونخوااسمبلی سے 21مخصوص خواتین ارکان معطل کیا گیاہے، خیبرپختونخوااسمبلی سے اقلیتوں کے 4ارکان معطل کر دیا گیا۔سندھ اسمبلی سے 2خواتین اور ایک اقلیتی رکن معطل ہوا۔
یاد رہے کہ سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا،سپریم کورٹ نے اضافی مخصوص نشستوں پر کنیت معطل کرنے کا حکم دیا۔