اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی عہدے سےاستعفیٰ دیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف پارٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے، وہ اپنی مصروفیات کی وجہ سے پارٹی کو وقت نہیں دے پاتے تھے،اس لئےپارٹی کی صدارت کی ذمے داری نوازشریف کو دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
شہبازشریف کے مستعفی ہونے کے بعد مسلم لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 18مئی کو لاہور میں طلب کرلیا گیا ہے،اجلاس پارٹی کے ٓئین کی شق 15کے تحت بلایا گیا ہے،پارٹی کےسیکرٹری جنرل احسن اقبال نے تمام اراکین مجلس عاملہ کو میٹنگ کا نوٹس ارسال کردیا گیا ،اس اجلاس میں ممکنہ طورپر سابق وزیراعظم نوازشریف کو پارٹی صدارت کیلیے منتخب کیا جائے گا۔