ہم نے ہر چیز کا ایک میکانزم دے رکھا ہے، فائل فوٹو
ہم نے ہر چیز کا ایک میکانزم دے رکھا ہے، فائل فوٹو

تحریری معاہدے تک مارچ جاری رہے گا،عوامی ایکشن کمیٹی

مظفرآباد: عوامی ایکشن کمیٹی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے آزاد کشمیر کے مسائل کے حل لیے 23 ارب روپے کی منظوری کو خوش آئند قرار دیا ہے تاہم انھوں نے کہا ہے کہ وہ حکومت سے اپنے مطالبات کے حوالے سے تحریری معاہدہ چاہتے ہیں۔

ایکشن کمیٹی کے رکن اور انجمنِ تاجرانِ کے صدر شوکت نواز میر نے کہا ہے کہ ہم نے ہر چیز کا ایک میکانزم دے رکھا ہے، انتظامیہ اور حکومت کے ساتھ ایک باقاعدہ معاہدہ ابھی ہونا ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کی قیادت میں اس وقت احتجاجی مارچ دھیر کوٹ کے مقام پر ہے۔ شوکت نواز میر خود بھی احتجاجی مظاہرین کے ہمراہ مظفر آباد کی جانب مارچ کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ جب تک حکومتی نمائندے ان سے رابطہ نہیں کرتے اور تحریری ضمانت نہیں دیتے یہ مارچ جاری رہے گا۔