کیف: یوکرین نے روس کے شہر بیلگوروڈ پر میزائل حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 10 مزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین نے روس پر بیلسٹک میزائل اور RM-70 ویمپائرراکٹس برسائے جن میں سے کچھ رہائشی عمارت پر لگے، حملے میں13 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے،حملے سے قبل سائرن بجنے کی وجہ سے متعدد رہائشی عمارت سے باہر نکل آئے تھے تاہم حملے کے وقت عمارت میں 100 سے زائد افراد موجود تھے۔
امدادی کاموں کے دوران ملبے سے 13 لاشیں نکالی گئیں جب کہ 31 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔زخمیوں میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔یہ جنگ کے آغاز کے بعد سے یوکرین کا روس پر سب سے بڑا حملہ ہے جس میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان بھی ہوا۔