اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس گزشتہ روز تلخ اختتام کے بعد آج بھی ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا۔
منگل کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما شگفتہ جمانی کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے شاہد خٹک کے ساتھ جھگڑا ہوگیا۔
جھگڑا اتنا بڑھا کہ اس دوران شگفتہ جمانی نے شاہد خٹک کی طرف ہیڈ فونز پھینک دیے۔
شگفتہ جمانی نے شاہد خٹک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کون ہو، کہاں سے آئے ہو، کیا ہو سب پتہ ہے، تمہاری گوگی کا بھی پتہ ہے۔
شگفتہ جمانی کا غصہ دیکھ کر علی محمد خان ان کے پاس آگئے،ان کا غصہ ٹھنڈا کیا۔