رحیم یار خان (اُمت نیوز) رحیم یار خان میں مسافر بس ٹائر پھٹنے کی وجہ سے الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بدقسمت بس کو حادثہ رحیم یار خان کے علاقے میں موٹروے ایم 5 اقبال آباد انٹرچینج کے قریب پیش آیا، بس اسلام آباد سے کراچی جا رہی تھی کہ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے راستے میں ہی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 27 شدید زخمی ہوئے۔
حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے جائے حادثہ کا جائزہ لینے کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا، پولیس کے مطابق بس کو حادثہ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔