راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے فتح II گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم 400 کلومیٹر تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، فتح 2 جدید نیوی گیشن سسٹم ،منفرد رفتار اور قابل تدبیر خصوصیات سے لیس ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کا مقصد لانچ کی مشقوں اور طریقہ کار کو مکمل کرنا تھا ، فتح 2 درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے اور کسی بھی میزائل دفاعی نظام کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق الفتح -II کو پاکستان کے آرٹلری ڈویژنز میں شامل کیا جا رہا ہے تاکہ اہم اہداف کو درست طریقے سے روکا جا سکے۔ راکٹ سسٹم پاکستانی فوج کے روایتی ہتھیاروں کی رسائی اور مہلکیت کو نمایاں طور پر اپ گریڈ کرے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فلائٹ ٹیسٹ کو چیف آف دی جنرل اسٹاف پاک فوج، تینوں سروسز کے سینئر افسران اور سرشار سائنسدانوں اور انجینئرز نے دیکھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی کامیاب تجربے پر پاک فوج اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔